متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے نے اڑتالیسویں قومی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی اس تقریب میں "ایکسپو 2020 دبئی" کی بین الاقوامی نمائش کو فروغ دیا گیا۔ "ایکسپو 2020 دبئی" کے کاؤنٹ ڈاؤن سے لے کر اس کے آغاز تک اس کے بھرپور مواد کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی گئی اور "ایکسپو 2020 دبئی" میں عالمی پلیٹ فارم کے طور پر سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پاکستانی کمپنیوں اور تاجروں کو حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔