کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عزت مآب بخیت عتیق الرمیثی نے سندھ کے وزیر بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ کی موجودگی میں "بین المذاہب ہم آہنگی" کے لیے افطار کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مذہبی نمائندوں نے شرکت کی۔ جن میں سکھ، بوہری، ہندو، بدھسٹ اور عیسائی فرقے کے نمائندے شامل تھے۔