ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

مالی کے وزیر خارجہ سے عبداللہ بن زاید کی ہوئی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر ہوا تبادلہ خیال

پير 01/7/2024

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے جمہوریہ مالی کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر اعلیٰ عبداللہ دیوب سے ملاقات کی۔ 
چنانچہ آج ابوظہبی میں منعقد اس ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ مالی کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیز انہیں اس طرح سے بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی کہ جس سے دونوں ممالک کے باہمی مفادات کو پورا  کیا جاسکے۔
ساتھ ہی ساتھ دونوں فریقوں نے ترقیاتی اور اقتصادی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
دونوں ممالک کے درمیان ممتاز تعلقات کو سراہتے ہوئے عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے عالی ذی وقار عبداللہ ديوب اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ 
ساتھ ہی ساتھ عزت مآب نے دوست ملک جمہوریہ مالی اور وہاں کے عوام کے لیے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان اور عزت مآب عبداللہ ديوب نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں پیشرفت اور خطے کی صورتحال میں پیشرفت کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین اہم متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اس ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی امور کے معاون وزیر خارجہ سعید مبارک الہاجری نے بھی شرکت کی۔

 

ٹول ٹپ